جہلم: تندور لگانے سے 2 گروپوں میں فائرنگ ،4 افراد زخمی

جہلم: تندور لگانے سے 2 گروپوں میں فائرنگ ،4 افراد زخمی

ایک نیوز: جہلم کےسوہاوہ میں دو گروپوں میں تصادم کے دوران گولیاں چل گئیں جس سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ 

پولیس کے مطابق دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 4افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں راولپنڈی ریفر کردیا گیا ہے۔ دونوں گروپوں میں تصادم تندور کے سامنے تندور لگانے کی وجہ سے ہوا۔دونوں گروپوں کے درجنوں لوگ ہسپتال کے باہر جمع ہو گئے ہیں جس کی وجہ سےپولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-18/news-1676701628-9179.mp4

واضح رہے کہ شاہدرہ ٹاؤن میں انتہائی افسوناک واقعہ پیش آیا  تھاجہاں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو بچے جاں بحق ہوئے اور چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت سات سالہ مرتضی اور دس سالہ مجتبیٰ کے نام سے ہوئی تھی جو کہ گلی میں کھیل رہے تھے اور 2 گروپوں کے درمیان تصادم سے جاں بحق ہو گئے تھے۔اس کے علاوہ چھ افراد شدید زخمی ہوئے تھے زخمیوں میں منتظر ،رضا ،سعید ،ضیغم اور چھ سالہ ارباب شامل تھے۔

شاہجہان گروپ اور وقاص گروپ علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں دہشت کی علامت ہیں۔ یہ گروپ اتنے با اثر ہیں کہ پولیس بھی ان پر ہاتھ نہیں ڈالتی ہے۔