عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن

عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن
کیپشن: Police search operation around Imran Khan's residence Zaman Park(file photo)

ایک نیوز: عمران خان کو ممکنہ سیکیورٹی خدشات، زمان پارک اور اطراف میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس اور پارٹی ورکرز نے سرچ آپریشن کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن میں میٹل ڈیٹیکٹر کا استعمال کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائشگاہ کے اردگرد مشکوک اشیاء کی تلاشی لی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ زمان پارک کے گرد گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جارہی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ سرچ آپریشن عمران خان کو ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر موجود کیمپوں میں بھی تلاشی کا عمل جارہی ہے۔