پاکستان نیزا بازی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی

پاکستان نیزا بازی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی

ایک نیوز: پاکستان نےنیزا بازی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق قومی کھلاڑیوں نےورلڈ کپ کے دوران بہترین پرفارمنس دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔  لاہور میں ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان اور پنجاب رینجرز کے زیر اہتمام نیزا بازی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں نیزہ بازی  کے شاندار مقابلوں میں قومی کھلاڑیوں نے انفرادی اور ٹیم گیم میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئےگولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔مقابلوں کے آخری روز تلوار سے مالٹا کاٹنے اور ٹارگٹ اکھاڑنے کا دلچسپ مقابلہ ہوا۔انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں پاکستانی ٹیم چھائی رہی۔ مجموعی طور پر پاکستانی ٹیم 527 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 517 پوائنٹس کے ساتھ اردن دوسرے نمبر پر رہا۔

ایکوسٹرین فیڈریشن کے صدر سلطان محمد علی کا کہنا تھاکہ ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ 23 اگست سے جنوبی افریقہ میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں 9 ٹیمیں حصہ لیں گی اورورلڈ کپ کے دوران پاکستان ٹیم کا مقابلہ مضبوط ٹیموں کے ساتھ ہوگا۔

لاہور میں منعقد ہونے والی نیزا بازی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد دو روز کے دوران بھرپور مقابلے ہوئے اور اختتامی تقریب میں پنجاب کی ثقافت پیش کی گئی۔ کوالیفائنگ رواؤنڈ میں اردن کی ٹیم کو بھی میگا ایونٹ کا ٹکٹ مل گیا۔