ایک نیوز: آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کنکشن کا شکار ہونے کے باعث بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے ڈیوڈ وارنر کی جگہ میتھیو رینشا کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے میتھیو رینشا کو کھلانے کی منظوری دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل دی۔
کرکٹ آسٹریلیا کا اس پر کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کو پہلے روز سر پر گیند لگی تھی، 2 مرتبہ ہیلمٹ پر گیند لگی جس کی وجہ سے وہ کنکشن کا شکار ہوئے۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کنکشن کے شکار کھلاڑی کا متبادل میچ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ڈیوڈ وارنر باقاعدگی سے باؤلنگ نہیں کرتے تھے اس لیے رینشا بھی باؤلنگ نہیں کر سکیں گے، کنکشن کے متبادل کھلاڑی کو باہر ہونے والے کھلاڑی کی طرح ہی ہونا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ دہلی میں جاری ہے۔