زرداری پر قتل کی سازش کاالزام، شیخ رشید پر فرد جرم عائدکرنےکی تاریخ مقرر

زرداری پر قتل کی سازش کاالزام، شیخ رشید پر فرد جرم عائدکرنےکی تاریخ مقرر

ایک نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کےکیس میں شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

شیخ رشید کی جانب سے آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کےکیس کی سماعت جوڈیشل  مجسٹریٹ عمر شبیر نےکی۔اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے خلاف کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔

عدالت نے شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنےکے لیے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے انہیں 2 مارچ کو عدالت کے سامنے حاضری یقینی بنانےکا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

شیخ رشید نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں ایک کانفرنس میں شریک ہونا ہے ، 15مارچ کی تاریخ دے دیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ  ہائیکورٹ کے آرڈر ہیں، چالان آگیا ہے اب لمبی تاریخ نہیں دے سکتے، ٹرائل شروع ہوجائے تو پھر دیکھ لیں گے۔

عدالت نے تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست واپس کردی، عدالت نےریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست سیشن جج کی عدالت میں جمع کرائیں، میرا اختیار نہیں ہے۔