ایک نیوز: کراچی کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے، دھند کے باعث حدنگاہ متاثر ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات سے بیشتر مقامات پر شدید دھند رہی، دھند کے باعث کئی مقامات پر حد نگاہ انتہائی کم ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے، شہر میں ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافے کے باعث شہر میں دھند ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تمام شہری گاڑی اور موٹر سائیکل چلاتے وقت احتیاط کریں۔