ترکیہ: سپر کارز چلانے والے3سالہ بچے کی کمال مہارت

ترکیہ: سپر کارز چلانے والے3سالہ بچے کی کمال مہارت
کیپشن: Turkey: Amazing skills of 3-year-old driving supercars

  ایک نیوز :ترکیہ سے تعلق رکھنے والا تین سالہ بچہ زین سوفوگلو اتنی سی عمر میں کار ڈرائیونگ میں کمال مہارت رکھتا ہے۔

زین سوفوگلو کے پیر بمشکل کار کے پیڈلز (کلچ، ایکسی لیٹر اور بریک) تک پہنچتے ہیں اور وہ اسٹیئرنگ وہیل کو بھی نہیں دیکھ پاتا لیکن اس کے باوجود وہ بہت سارے بڑے لوگوں سے اچھی ڈرائیونگ کرسکتا ہے۔

 زین سوفوگلو، ترکیہ کے موٹر سائیکلسٹ ریسر کعنان سوفوگلو کا سب سے چھوٹا بیٹا ہے۔ اپنی اس مختصر سی زندگی کا زیادہ تر وقت ریس میں استعمال ہونے والی طاقتور موٹرسائیکلوں اور سپر کاروں کے ارد گرد گزاری ہے۔

غالباً اسی لیے وہ ڈرائیونگ اور ان گاڑیوں کے حوالے سے بہت سارے بالغوں سے زیادہ تجربہ رکھتا ہے۔ 

زین کا کہنا تھا کہ وہ جب دو برس کا بھی نہیں ہوا تھا تب اس کے والد، جو 5 بار کے سپر اسپورٹ ورلڈ چیمپئن ٹائٹلز کے حامل ہیں، نے زین کی گھر کے ڈرائیو وے میں موٹر سائیکل رائیڈنگ کی ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کردی تھیں۔

 اسی وجہ سے موٹر سائیکل اور کار ریس کے حوالے سے معروف اس خاندان کے بچے نے ڈرائیونگ کا تجربہ حاصل کرنا شروع کر دیا تھا اور اب وہ بڑی مہارت کے ساتھ مختلف سپر کارز کو پارک کرنے کے قابل ہوگیا ہے، حالانکہ وہ کار کی سیٹ پر بیٹھنے کے بعد بمشکل ونڈ اسکرین کے آر پار دیکھ پاتا ہے۔

اسی لیے یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں کہ صرف انسٹاگرام پر اس کے ایک ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ اس کی مذکورہ بالا ڈرائیونگ کی ویڈیو بڑے پیمانے پر وائرل ہوئی ہے۔