اینٹارکٹیکا کے سفر میں خاتون نے 10 گینیز ورلڈ ریکارڈ نام کرلئے

اینٹارکٹیکا کے سفر میں خاتون نے 10 گینیز ورلڈ ریکارڈ نام کرلئے
کیپشن: The woman set 10 Guinness World Records in her journey to Antarctica

ایک نیوز : یورپی ملک آسٹریا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نےاینٹارکٹیکا کے سفر میں 10 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنےنام کرلیے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 31 سالہ لیزا فاردوفر اینٹارکٹیکا کے کھلے پانیوں میں 11 جنوری سے 17 جنوری تک 407 ناٹیکل میل روئینگ کر کے جنوبی سمندر اور قطب کے کھلے پانیوں میں روئینگ کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

لیزا فاردوفر اور ان کی ٹیم (جس میں آئس لینڈ کے فیئن پال، امریکا کے مائیک میٹسن، برطانیہ کے جیمی ڈگلس ہیملٹن، بلغاریہ کے اسٹیفن آئیوانوف اور امریکا کے برائن کراسکوپف شامل تھے) کا مقصد 1915 میں ارنسٹ شیکلٹن اور ان کے عملے کی جانب سے الیفینٹ آئی لینڈ سے جنوبی جورجیا تک کیے جانے والے سفر کو دہرانا تھا۔

ٹیم کو ممبران کے زخمی اور بیمار ہونے کی وجہ سے یہ سفر ادھورا ہی چھوڑنا پڑا لیکن سفر ختم کرنے سے قبل ٹیم نے مزید آٹھ ریکارڈ بھی اپنے نام کیے۔