2لاکھ چاکلیٹ چوری کرنیوالے ملزم کا اعتراف جرم 

 2لاکھ چاکلیٹ چوری کرنیوالے ملزم کا اعتراض جرم 
کیپشن: Objection of the accused who stole 2 lakh chocolates

ایک نیوز :برطانوی شخص نے سوا کروڑ روپے مالیت کی دو لاکھ سے زائد چاکلیٹ چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
 لندن: برطانوی تاریخ میں چاکلیٹ چوری کا غالباً سب سے بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔ایک شخص نے2لاکھ چاکلیٹ چوری کی ہیں لیکن بہت آسانی سےدھرلیا گیا ہے۔

32 سالہ جوبی پول نے مشہور برطانوی چاکلیٹ کیڈبری کریم ایگ براہِ راست ایک گودام سے چرائی تھیں اور وہ انہیں لے کر رفوچکر ہورہا تھا کہ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ اس کی چوری شدہ چاکلیٹ کی کل قیمت 48 ہزار ڈالر بتائی جارہی ہے جو پاکستانی روپوں میں سواکروڑ روپے سے کچھ زائد بنتی ہے۔

جوبی نے مغربی برطانیہ کے شہر ٹیلفورڈ کے اسٹیفرڈ پارک کے ایک گودام یا کارخانے سے یہ چاکلیٹ اڑائی تھیں۔

پولیس کے مطابق اسے شاہراہ سے گزرتے ہوئے چاکلیٹوں کے ساتھ گرفت میں لیا گیا ہے۔ اس نے دھات کاٹنے والی برقی آری سے دروازہ کاتا اور ٹریکٹر لے کر اندر چلاگیا۔ وہ کارخانے کے انڈسٹریئل یونٹ میں گیا اور وہاں سے چاکلیٹ چرائیں۔اگلے ماہ اس پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔