آئین نے مجھے تحفظ دیا ہے عدالت الیکشن کرانے کا نہیں کہہ سکتی ، گورنر کے پی

Feb 18, 2023 | 00:17 AM

ایک نیوز :گورنر خیبر پختونخواحاجی غلام علی نے کہا کہ عدالت معزز ہے لیکن مجھے بلا نہیں سکتی،آئین نے مجھے تحفظ دیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ عدالت میں نہیں اپنے دفتر سے دوں گا۔ ہائیکورٹ کیا میں تو سول کورٹ کا بھی احترام کرتا ہوں لیکن  آئین نے مجھے تحفظ دیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں گورنر غلام علی نے جواب دیا کہ الیکشن کی تاریخ عدالت میں نہیں اپنے دفتر سے دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ کوئی ادارہ سہولیات فراہم نہیں کر رہا، انتخابات کے معاملے پر ہمیں مشاورت کرنی چاہیے۔ میں نے بار بار کہا تھا کہ اسمبلیاں نہ توڑو، آئینی سربراہ ہوں، کسی کو بھی بلا کر تفصیلات طلب کر سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں انتخابات، ووٹرز کی آزادانہ نقل و حرکت اور امن و امان کا بھی سوچتا ہوں۔ الیکشن کمیشن کو پہلے کہا کہ اداروں سے مشاورت کریں، ہماری کوشش ہے کہ انتخابات پر امن ہوں۔

مزیدخبریں