دنیا کا سب سے بڑا کیکڑا بگ ڈیڈی،تصاویروائرل

Feb 18, 2023 | 00:11 AM

 ایک نیوز: گنیز ورلڈ ریکارڈز کا انسٹاگرام پیج باقاعدگی سے تھرو بیک ویڈیوز اور تصاویر  شیئر کرتا رہتا  ہے جس میں کئی ذہنوں کو  ہلا دینے والے عالمی ریکارڈز  دکھائے جاتے ہیں۔

 بگ ڈیڈی نامی ایک بڑے کیکڑے کی کئی ڈراونی تصاویر شیئر کی ہیں۔

 بگ ڈیڈی 'قید میں رہنے والے دنیا کے سب سے چوڑے کرسٹیشین' ہونے کی وجہ سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی فہرست کا حصہ ہیں۔ ریکارڈ کی تصدیق 8 اگست 2013 کو بلیک پول میں ہوئی تھی۔

گنیز بک کے مطابق  کیکڑے کا نام پیشہ ور ریسلنگ سٹار بگ ڈیڈی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ طاقتور بگ ڈیڈی کے پاس سب سے بڑی ٹانگ والے کیکڑے کا ریکارڈ بھی ہے، اس کی ایک ٹانگ  1.43 میٹر (4 فٹ 8.5 انچ) لمبی ہے۔

مزیدخبریں