ٹرمپ کے  نیو ہیئر سٹائل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

ٹرمپ کے  نیو ہیئر سٹائل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
کیپشن: Trump's new hair style caused a stir on social media

ویب ڈیسک: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ہیئر اسٹائل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
امریکا کے نومنتخب صدرڈونالڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کا ہیئر اسٹائل بالکل مختلف نظر آرہا ہے۔
ویڈیو میں ٹرمپ کو فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں واقع اپنی نجی پراپرٹی ٹرمپ انٹرنیشنل گالف کلب میں مداحوں کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے اس پر شدید تبصرے شروع کر دیئے، کچھ صارفین نے طنز کیا کہ کیا یہ تبدیلی اگلے سال صدر بننے سے پہلے کی گئی تھی۔
2024 کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ٹرمپ 20 جنوری 2025 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
صدر ٹرمپ سر کے بال اطراف اور اوپر سے پھولے ہوئے نظر آئے، ان کی عوامی شخصیت کو کئی دہائیوں سے نقل بھی کیا جاتا رہا ہے اور انہوں طنز کا بھی سامنا رہا ہے۔
اسی وجہ سے ٹرمپ کے ہیئر سٹائل میں کوئی تبدیلی ایک بڑا قدم سمجھا جائے گا، تاہم یہ واضح نہیں کہ انہوں نے ایسا جان بوجھ کر کیا ہے یا وہ اپنی معمول کی ہیئر کیئر روٹین کو عارضی طور پر چھوڑ چکے تھے۔
واضح رہے کہ دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ اپنی رنگین مزاجی، مضحکہ خیز بیانات اور جارحانہ اقدامات کے باعث امریکی تاریخ کے متنازع ترین صدر رہے ہیں۔