190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ کرلیا گیا
کیپشن: 190 million pound reference hearing completed, decision reserved

 ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت مکمل ، فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

   ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، فیصلہ 23 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکلاء نے دلائل مکمل کرلیے جبکہ پراسیکیوشن نے گزشتہ روز اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں فریقین کے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا، ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا ہے۔