وزیراعلیٰ  مریم نواز کا 7روز میں پنجاب سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم 

وزیراعلیٰ  مریم نواز کا 7روز میں پنجاب سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم 
کیپشن: Chief Minister Maryam Nawaz's order to end encroachment from Punjab in 7 days

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھرمیں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف مقررکردیا، صوبے بھرمیں “ نو ٹوپلاسٹک “مہم کی کامیابی کو یقینی بنانےکی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کےصفائی، ہیلتھ، ایجوکیشن، پرائس کنٹرول اورآؤٹ سورس سکولز کی مانیٹرنگ کے پی آئیزکا جائزہ لیا گیا۔ سرگودھا، اجلاس میں خوشاب، بھکراورمیانوالی کےڈپٹی کمشنرزنے تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں میرج ایکٹ کی پابندی، تجاوزات، صفائی، پارکس کی صورتحال، چوراہوں اورشہروں کی بیوٹی فکیشن پررپورٹ پیش کی گئی۔
اجلاس میں مین ہولز کے ڈھکن، آوارہ کتے، سیوریج، ٹرانسپورٹ فٹنس سرٹیفکیٹ، اربن فاریسٹ ڈویلپمنٹ کے پی آئیزکا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ نےڈپٹی کمشنرزکو گلی محلوں کی صفائی اوردیگرعوامی شکایات کی نشاندہی بھی کی۔
مریم نواز کی نوازشریف کو پی آئی اے خریدنے کی تجویز، اس پرکام کریں گے، لیگی قائد
مریم نوازنےڈی ایچ کیوسرگودھا کےبارے میں عوامی شکایات پرنا پسندیدگی کا اظہارکیا اورفوری ازالےکا حکم دیا، کہا باربارتوجہ دلانے کے باوجود مسائل حل نہ ہونے اوربہتری نہ آنے پرسخت ایکشن ہوگا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے صوبے بھر میں ہرشہرمیں سرکاری اراضی پراربن فاریسٹ بنانےاورمیرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس اپنانےکا حکم دیا، صوبہ بھرمیں “ نو ٹوپلاسٹک “مہم کی کامیابی کو یقینی بنانےکی ہدایت کی۔
مریم نواز نےہر شہرکے بس اسٹاپ اور لاری اڈوں کو ماڈل بنانے کا حکم بھی حکم دیا، مریم نوازکا کہنا تھا کہ ہرشہر میں گورننس کی ایکسی لینس نظر آنی چاہئے ، ڈی سی اپنی چھت، اپنا گھرکےتحت بننے والےمکانوں کی مانیٹرنگ بھی کریں، تجاوزات ختم کرنےکےبعد دوبارہ نظر آنا انتظامی ناکامی کےمترادف ہے۔  
جعلی ادویات بیچنے او ربنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، مریم نوازنے بیلا روس کے صدرکی آمد پرمری میں صفائی کے انتظامات کو سراہا۔