مدارس بل پر حکومت کوجلد فیصلہ کرلینا چاہیے:حافظ حمد اللہ

مدارس بل پر حکومت کوجلد فیصلہ کرلینا چاہیے:حافظ حمد اللہ
کیپشن: The government should take a decision on Madrasas bill soon: Hafiz Hamdullah

ویب ڈیسک:جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ مدارس بل پر گیند اب حکومتی کورٹ میں ہے اور وہ جلد فیصلہ کرلے تو بہتر ہے، یہ نا ہو کہ دیر ہو جائے۔ 
حافظ حمداللہ نے کہا کہ مدارس بل کے معاملے میں حکومت سیاسی، اخلاقی، قانونی طورپر ہارچکی ہے، تنظیمات مدارس اور جے یو آئی کو مدارس رجسٹریشن بل میں کوئی ترمیم قبول نہیں ہے، مدارس رجسٹر یشن بل ایکٹ بن چکا ہے لہٰذا اس کاگزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کا تقاضا ہے کہ پارلیمنٹ کا منظورکردہ بل تسلیم کیا جائے، گیند اب حکومت کی کورٹ میں ہے، اب بھی وقت ہےحکومت فیصلہ کرے ورنہ دیر ہو جائے گی۔