پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ  

Dec 18, 2024 | 14:49 PM

ایک نیوز: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس کی اندرونی کہانی ایک نیوز نے حاصل کرلی ۔
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی نے شیر افضل مروت کے کل خطاب سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
 ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق اراکین پارلیمنٹ نے شیر افضل مروت کے بیان پر تحفظات کا اظہار کر دیا ، اراکین کا کہنا ہے کہ یہ بیان نہ پارٹی پالیسی کے مطابق ہے اور نہ پارٹی کا بیانیہ ہے، شیر افضل مروت سے پارٹی نے اس بیان کی وضاحت طلب کرلی ۔
ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین بیرسٹر گوہرنے کہا ہے کہ کچھ اراکین وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں، جو اراکین پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دیتے ہیں ان کی نشاندہی کرنی چاہئے،ہمیں کل حکومتی وزراء کے خطاب کے دوران شیر افضل مروت نے بات کرنے سے روکا۔
 اراکین نے شکوہ کیا کہ پنجاب کے ہمارے ایم این ایز کو استعفی دینے پر مجبور کیا جارہا ہے،ہم اس جبر کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

مزیدخبریں