بجلی سستی ہونے کا امکان،نیپرا میں درخواست دائر 

Dec 18, 2024 | 12:59 PM

ایک نیوز:ایک ماہ کیلئے بجلی 63پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے،سی پی پی اے نے قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کرادی۔
  درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ماہ نومبر کیلئے جمع کرائی گئی، نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق31دسمبر کو سماعت کرے گا،گزشتہ ماہ 7 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 55 ارب76 کروڑ روپے رہی.
ایل این جی سے 23روپے20 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، ایران سے 27 روپے15پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی، کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت14 روپے92 پیسے رہی، نیوکلیئر ذرائع سے ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، گزشتہ ماہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی۔

مزیدخبریں