تکنیکی بنیادوں پر انٹرنیٹ کے استعمال وسپیڈ میں اضافہ ہوا ہے:شزہ فاطمہ

Dec 18, 2024 | 12:42 PM

 ایک نیوز:قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شیزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے استعمال اور سپیڈ میں اضافہ ہوا ہے، تکنیکی بنیادوں پر انٹرنیٹ کی رفتار میں28فیصد اضافہ ہوا ہے۔
 وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے کہا کہ مختلف تکنیکی وجوہات پر انٹرنیٹ کے صارفین مسلئے کا شکار بھی ہیں، ڈیجیٹائزیشن کے مثبت عوامل کو اپنانا ہے، اس سال عاشورہ پر بھی مکمل طور پر انٹرنیٹ بند نہیں کیا گیا۔
 شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے،ہمیں سائبر سیکورٹی بہتر کرنی ہے، ملکی سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں سست انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پر حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
 پیپلز پارٹی اراکین نے سست انٹرنیٹ اور فائروال پر حکومت پر سخت تنقیدکا نشانہ بنایا، شازیہ مری کا کہنا تھا کہ یہ کونسی فائروال ہے ہم کس سے جواب لیں، انٹرنیٹ کی رفتار کا ستیاناس کر دیا گیا۔

مزیدخبریں