ایک نیوز: پاکستانی بچوں نے امریکہ میں شاندار کارنامہ سرانجام دے دیا،یو ایس جونیئراوپن سکواش چیمپئین شپ میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔
محمد ہرماس راجہ نے انڈر11، ماہ نور علی نے انڈر13ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں ہرماس راجہ نے امریکہ کے آرچی بلڈ کو 0-3 گیم سے ہرایا .
پاکستانی پلیئر نے ٹائٹل گیارہ آٹھ، گیارہ آٹھ، گیارہ آٹھ سے جیتا ،انڈر13فائنل میں ماہ نور علی کا شاندار کھیل نظر آیا،ماہ نور علی نے مصر کی لینڈا السید کو 1-3گیم سے ہرایا ,ماہ نور نے چیمپئین شپ ٹائٹل گیارہ آٹھ، بارہ دس، چھ گیارہ، گیارہ چھ سے جیتا۔
پاکستان کیلئے ٹائٹل جتنے پر نوجوان کھلاڑی خوشی سے نہال ہیں۔
پاکستانی بچوں کاامریکہ میں کارنامہ ، جونیئراوپن سکواش چیمپئین شپ جیت لی
Dec 18, 2024 | 12:20 PM