ایک نیوز: حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان مذاکرات کےمعاملے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےمذاکرات کیلئے اپنی خدمات پیش کردیں ۔
ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن مذاکرات کیلئےمیرا افس اور گھر ہر وقت حاضر ہے، حکومت اوراپوزیشن میں تلخیاں ختم کرنے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سیاسی ایشوز سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں،گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی بحث خوش آئند تھی۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےمذاکرات کیلئے اپنی خدمات پیش کردیں
Dec 18, 2024 | 12:05 PM