ایک نیوز:لیسکوکی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے،24گھنٹوں کے دوران 160ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 509ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،31گرفتارہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں 14کمرشل1زرعی،2انڈسٹریل اور492ڈومیسٹک تھے۔
تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3لاکھ37ہزار571 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے، چا ر ج کیے گئے یونٹس کی مالیت1کروڑ 46لاکھ41ہزار667 روپے ہے۔