ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے ہاؤسنگ سیکٹر کے فروغ کے لئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔
11رکنی ٹاسک فورس کی سربراہی وفاقی وزیر ہاؤسنگ کریں گے،وزیر خزانہ، وزیر مملکت برائے ریوینیو، ڈی جی ویلفئیر اینڈ ری ہیبلیٹیشن پاکستان آرمی میجر جنرل دلاور خان ٹاسک فورس کا حصہ ہونگے ، چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی بھی ٹاسک فورس میں شامل ہونگے۔
ہاؤسنگ سیکٹر کے مختلف ماہرین کو بھی ٹاسک فورس میں شامل کیا گیا ہے، ٹاسک فورس ہاؤسنگ کے شعبے کی نمو اور ترقی کے لئے جامع فریم ورک تیار کرے گی، ٹاسک فورس اربن منصوبہ بندی کی پالیسیوں میں تبدیلیوں کی سفارشات تیار کرے گی۔
ٹاسک فورس ہاؤسنگ کے شعبے پر موجودہ محصولاتی نظام کے اثرات کا جائزہ لے گی، ٹاسک فورس ہاؤسنگ کے شعبے سے جڑی درآمدی اشیاء اور مصنوعات پر ٹیکسوں میں کمی سے متعلق پالیسی تشکیل دے گی، ٹاسک فورس ہاؤسنگ سیکٹر کے لئے انسینٹوز کی ممکنات کا جائزہ لے گی، ٹاسک فورس ایک ماہ کی مدت میں حتمی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔