ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پرکاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست مندی دیکھی گئی ۔
مارکیٹ میں منافع کے حصول کے لیے فروخت کا رجحان غالب رہا،ہنڈرڈانڈیکس 3790 پوائنٹس کی بڑی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 472 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،89کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 349 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 1 ارب 10 کروڑ 94 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔
سٹاک مارکیٹ میں 60 ارب 14 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 116,236 جبکہ کم ترین سطح 110,896 پوائنٹس رہی ۔

کیپشن: Pakistan Stock Exchange, down 3790 points at the close of business