اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری،مزید48افراد شہید 

Dec 18, 2024 | 09:36 AM

ایک نیوز: اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری ہیں،حملوں میںمزید48افراد شہیدجبکہ 55سے زائد زخمی ہو گئے۔
اسرائیل کے نصیرات کیمپ،بیت لاہیا اور پناہ گزین سکولوں پر حملے،40افراد شہید ہوئے، اسرائیل کا غزہ میں کمال عدوان ہسپتال پر بھی حملہ،سٹاف سمیت7افراد شہید ہوئے،المواسی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں خاتون شہید،2افراد زخمی ہو گئے۔
اسرائیل نے غزہ میں روبوٹ کے ذریعے کئی عمارتوں کو دھماکے سے اڑادیا، اسرائیل نے مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے2فلسطینیوں کو شہید کردیا، غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد45ہزار سےزائد ہوگئی،ایک لاکھ7ہزار41افراد زخمی ہوئے۔    
دوسری جانب سعودی اہلکارکا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی خبروں میں صداقت نہیں، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے دیرینہ عزم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،سعودی حکومت غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اسرئیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ بات چیت کو معمول پر لانے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،سعودی عرب سے بات چیت میں پیش رفت کا مطلب آزاد فلسطین کا قیام ہے۔

مزیدخبریں