ملک میں شدیدسردی کی لہر،کئی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری

ملک میں شدیدسردی کی لہر،کئی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری
کیپشن: Severe cold wave in the country, light rain and snowfall in many areas

ایک نیوز: ملک بھرمیں شدیدسردی کی لہرجاری ہے، محکمہ موسمیات نےموسم مزید سرد رہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا،کشمیراورگلگت بلتستان میں ہلکی بارش اورہلکی برفباری متوقع ہے،شمال مشرقی وجنوبی پنجاب اوربالائی سندھ میں دھندچھائےرہنےکی توقع ہے،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سردریکارڈکیاگیا ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد،مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،شمال ومشرقی پنجاب کے بعض مقامات پرہلکی دھندچھائی رہی، لہہ منفی 9ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ سرد ترین علاقہ قراردیاگیا۔