ایک نیوز:ذولفقار بھٹو کیس میں چیف جسٹس آفریدی نے اضافی نوٹ جاری کر دیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ میں اس نتیجہ پرپہنچا ہوں کہ ذوالفقار بھٹو کیس میں ٹرائل کورٹ اور اپیلٹ عدالت کی جانب سے فئیر ٹرائل تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا ۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کاکہنا تھا کہ مجھے اورسابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت دیگر ججز کو نوٹس پڑھنے کا اتفاق ہوا،جسٹس منصور کے نوٹ سے ایک حد تک اتفاق کرتا ہوں، ریفرنس میں دی گئی رائے میں کیس کے میرٹس پر کسی حد تک بات کی گئی ہے۔
چیف جسٹس آفریدی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ صرف ایڈوائزری دائرہ اختیار رکھتی ہے تاہم فیر ٹرائل کے سوال پر فیصلے کے پیراگراف سے اتفاق کرتا ہوں۔
ذوالفقار علی بھٹو کیس میں فئیر ٹرائل تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا :چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
Dec 18, 2024 | 08:44 AM