نگران وزیراعظم کی کویت آمد،امیرشیخ نواف الاحمد کے انتقال پر تعزیت 

Dec 18, 2023 | 22:53 PM

ویب ڈیسک : نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے امیر کویت نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت کے لیے کویت کا دورہ کیا۔
کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اپنی، قیادت، حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔
انوار الحق کاکڑ کاکہنا تھا کہ پاکستانی قوم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اپنے کویتی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ریاست کویت نے ایک ایسے رہنما کو کھو دیا ہے جنہوں نے اپنی بصیرت سے کویت کو ایک خوشحال ریاست میں تبدیل کیا؛ انہیں پاکستان کے خیر خواہ اور دوست کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الصباح نے دکھ کی اس گھڑی میں کویت کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستان کی قیادت، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں