ویب ڈیسک :وفاقی حکومت نےغیرقانونی پاسپورٹ اور حساس ڈیٹا کی چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاسپورٹ دفاتر کے چھ سیکشنز پر انسداد الیکٹرانک کرائمز ایکٹ نافذ کر دیا گیا ۔
افغان باشندوں سمیت تمام غیرملکیوں کے پاکستانی پاسپورٹس کا راستہ مستقل بند کرنےکیلئے پیکا قانون نافذ کر دیا گیا ۔اسلام آباد ،لاہور اور کراچی کے پاسپورٹ دفاتر میں مخصوص افسران کے سوا سب کا داخلہ بند کر دیا گیا ۔
وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعےمنظوری لی گئی ۔ چھ سیکشنز کاانفراسٹرکچرانتہائی حساس قرار۔ صرف سیکیورٹی کلئیرنس کے حامل مخصوص افسران اور ملازمین کو ان سیکشنزتک رسائی ہوگی ۔