سراج الحق سےفافن کےوفد کی ملاقات،انتخابات پرتبادلہ خیال   

Dec 18, 2023 | 22:10 PM

ایک نیوز :امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے فافن کے وفد نے منصورہ میں ملاقات کی۔فری اینڈ فیئر الیکشن کے انعقاد پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے   فافن کے سی ای او مدثر رضوی،خواجہ سلمان، صلاح الدین نے ملاقات کی۔ انتخابات کے حوالے سے فافن کی سرگرمیوں، موجودہ قوانین اور اس پر عمل درآمد کے حوالے سے جماعت اسلامی کے قائدین کو بریفنگ دی گئی۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا تھا کہ  حکمران سیاسی پارٹیوں کے عوام سے کیے جھوٹے وعدے اور دعوے دنیا کا آٹھواں عجوبہ ہیں۔ قوم اب جھوٹے وعدوں، دعوؤں سے گمراہ نہیں ہو سکتی۔ملکی مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے، آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ہی عوام کی اصل آواز اور امید ہے۔عوام ہمیں مینڈیٹ دیں، ہم حقیقی معنوں میں ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ ملک میں اللہ کا قانون ہو گا تو ہر فرد پر سکون ہو گا۔ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے فری اینڈ فیئر الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تینوں بڑی پارٹیوں نے سیاسی، آئینی اور معاشی بحران میں اضافہ کیا۔

سراج الحق کاکہنا تھا کہ سیاسی پارٹیاں اور ملک چند خاندانوں کے ہاتھوں یرغمال ہے نااہل اور نالائقوں حکمرانوں نے عوام کے ساتھ ہمیشہ دھوکہ کیا۔ شفاف جمہوریت میں سب سے بڑی رکاوٹ جاگیردار اور سرمایہ دار ہیں۔ایک مستحکم ملک کے لیے شفاف انتخابات کا انعقاد لازمی ہے، 12کروڑ 80لاکھ ووٹرز پاکستان کی خوشحالی پر متفق ہیں۔ہر ووٹر ایک پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان چاہتا ہے، لیکن دوخاندان کی حکومتوں نے تمام اداروں کو مفلوج دیا ہے۔

مزیدخبریں