اداکارہ عظمیٰ گیلانی نے سوشل میڈیا پر نئی تصاویر شیئرکردیں

 اداکارہ عظمیٰ گیلانی نے سوشل میڈیا پر نئی تصاویر شیئرکردیں
کیپشن:  اداکارہ عظمیٰ گیلانی نے سوشل میڈیا پر نئی تصاویر شیئرکردیں

ویب ڈیسک: اداکارہ عظمیٰ گیلانی نے سوشل میڈیا پر نئی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو بتا دیا کہ وہ ان دنوں کہاں ہیں۔


فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نسٹاگرام پر لیجنڈری اداکارہ نے آسٹریلیا سے مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔
سوشل میڈیا پر متحریک رہنے والی زندہ دل سینئر اداکارہ ان دنوں آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی کے مضافاتی علاقے پیراماؤنٹ میں مقیم موسمِ گرما سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
بلاشبہ عظمیٰ گیلانی پاکستانی شوبز انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں، ان کے بغیر پاکستانی اردو ڈرامے کی تاریخ نامکمل ہے۔
انہوں نے ڈرامہ سیریل ’قلعہ کہانی‘ سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا جبکہ اشفاق احمد کی مقبول ڈراما سیریز ’ایک محبت سو افسانے‘ کے کھیل ’نردبان عرفان‘ میں انہیں بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا۔