پرابھاس کی نئی میگا تھرلر فلم ’سالار‘ کا دوسراٹریلر جاری

پرابھاس کی نئی میگا تھرلر فلم ’سالار‘ کا دوسراٹریلر جاری
کیپشن: پرابھاس کی نئی میگا تھرلر فلم ’سالار‘ کا دوسراٹریلر جاری

ویب ڈیسک: سپر اسٹار پرابھاس کی نئی میگا تھرلر فلم ’سالار‘ کا دوسرا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔ 

https://youtu.be/Pr2jBvbiy04


’سالار : سیزفائر1‘ کے دو منٹ 53 سیکنڈ کے نئے ٹریلر میں پرابھاس اپنے شاندار ایکشن میں نظر آئے جس نے مداحوں کو پرجوش کردیا ہے۔
  فلم دو پارٹ میں بنائی جائے گی، پرابھاس ’سالار‘ کے کردار میں جبکہ پرتھوی راج سوکومان ’ورادراجا منرا‘ کے کردار میں ایکشن دیں گے۔
فلم کو بلاک بسٹر سیریز ’کے جی ایف‘ کے دائریکٹر پرشانت نیل بنارہے ہیں اور ’سالار‘ کی کہانی کو ’کے جی ایف‘ کے ساتھ ملایا جائے گا۔
’سالار : سیزفائر1‘ کی کہانی ایک فکشنی شہر خانسار کے گر گھومتی ہے جس پر دنیا کے خطرناک ترین لوگوں نے زبردستی قبضہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ’سالار‘ کو 400 کروڑ کے خطیر بجٹ سے بنایا گیا ہے اور یہ رواں برس 22 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔