ایک نیوز :صوبائی الیکشن کمشنرکاکہنا ہے کہ پنجاب میں انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائے گا۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی زیرصدارت عام انتخابات میں سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سٹی لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور شریک ہوئے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں سیکورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال۔ کیاگیا۔ڈویژنل ہیڈ کوارٹرلاہور کے الیکشن انتظامات اور سیکیورٹی کے حوالے سے جائزہ لیاگیا۔
اجلاس کے دوران لاہور میں تعینات ریٹرننگ افسران اور ڈسرکٹ ریٹرننگ افسر کے دفاتر کی سیکورٹی کے حوالے سے اہم بات چیت کی گئی۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کاکہنا تھا کہ الیکشن پروسیس کے دوران فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے۔امیدواران کی انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر لاہورکو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر لاہور کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات پر الیکشن کمیشن کی ہدایات سے آگاہ کیا گیا.