پیپلزپارٹی پنجاب پارلیمانی بورڈ کاااجلاس،امیدواروں کےنام پیش 

 پیپلزپارٹی پنجاب پارلیمانی بورڈ کاااجلاس،امیدواروں کےنام پیش 
کیپشن:  پیپلزپارٹی پنجاب پارلیمانی بورڈ کاااجلاس،امیدواروں کےنام پیش 

ایک نیوز :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کے ہائبرڈ اجلاس میں پنجاب سے موزوں امیدواروں کے نام پیش کئے گئے۔

 پیپلزپارٹی کے پنجاب پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے کے خواہش مند امیدواروں کے ناموں پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں امیدواروں کے کوائف، عوامی رابطوں کی مضبوطی اور ماضی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 پیپلزپارٹی کے پنجاب پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں امیدواروں کی ترقی پسند جمہوری سیاست سے نظریاتی وابستگی سمیت ان کی اہلیت اور استعداد کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں نیئر بخاری، رانا فاروق سعید، ثمینہ خالد گھرکی، حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ، اسلم گل اور سردار سلیم حیدر ، قمر زمان کائرہ، آصف بشیر بھاگٹ، تسنیم قریشی، سید عنایت علی شاہ، رائے شاہجہاں بھٹی اور مہر غلام فرید کاٹھیا ، چو دھری منظور، ندیم افضل چن، اورنگزیب برکی، عامر پراچہ اور ذوالفقار علی بدر نے شرکت کی۔