ویب ڈیسک: نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے مذہبی رسومات کیلئے 62بھارتی ہندویاتریوں کو پاکستانی ویزے جاری کردیئے گئے۔
ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق ہندویاتریوں کے62رکنی وفد کو 19سے25دسمبر تک پنجاب کے دورے کیلئے ویزے جاری کئے گئے۔ہندو یاتری پنجاب کے ضلع چکوال میں واقع شری کٹاس راج مندروں کی یاترا کریں گے۔
ناظم الامور اعزاز خان نے یاتریوں کے پاکستان میں محفوظ سفر اور یادگار قیام کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔