عبدالفتاح السیسی 90فیصد ووٹ لیکر تیسری بار مصر کے صدر منتخب

Dec 18, 2023 | 19:16 PM

ویب ڈیسک:مصری الیکشن اتھارٹی نے صدارتی انتخابات 2024کے نتائج کااعلان کردیا ۔ عبدالفتاح السیسی90فیصد ووٹ لے کر تیسری بار مصر کے صدر منتخب ہو گئے۔
 ترجمان الیکشن اتھارٹی کے مطابق مصر کے نومنتخب صدر عبدالفتاح السیسی نے 89.6فیصد ووٹ حاصل کئے۔صدارتی انتخاب 2024میں ریکارڈ ووٹنگ کی گئی۔ووٹنگ کی شرح 66.8فیصد رہی یہ ملکی تاریخ کی سب سے بلند شرح ہے۔صدارتی انتخابات میں 4کروڑ70لاکھ ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا۔4کروڑ47لاکھ72ہزار 668ووٹ درست قرار دیئے گئے ۔
ترجمان کے مطابق مصر کے نومنتخب صدر السیسی نے 3کروڑ97لاکھ سے زائد ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کی۔
ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما حازم عمر کو صرف 4.5 فیصد ووٹ ملے۔ صدارتی الیکشن کا انعقاد 10 سے 12 دسمبر کے درمیان ہوا تھا جس میں صدر کے تین غیر معروف رشتے داروں نے بھی حصہ لیا تھا۔
یاد رہے کہ ملٹری ڈکٹیٹر عبدالفتاح السیسی نے 2014 میں اس وقت کے صدر مرسی جن کا تعلق اخوان المسلمین سے تھا کو برطرف کے اقتدار پر قبضہ کیا تھا بعد ازاں عبدالفتاح 2014 اور 2018 کے صدارتی انتخابات میں 97 فیصد ووٹوں کے ساتھ فاتح قرار پائے تھے۔
غیر ملکی میڈیا نے عبدالفتاح السیسی کی کامیابی پر ہمیشہ سے الیکشن میں شفافیت پر سوالات اُٹھائے ہیں۔

مزیدخبریں