چینی کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

چینی کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
کیپشن: چینی کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

ایک نیوز :چینی کے فی کلو نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 174 روپے تک پہنچ گئی۔

 دستاویز کے مطابق ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 143 روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی،  ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت 8 روپے تک اضافہ ہوا، گزشتہ سال اسی عرصے میں چینی کی اوسط قیمت 95 روپے 29 پیسے تھی،  ایک سال میں چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں 48 روپے تک کا اضافہ ہوا،  کوئٹہ کے عوام پاکستان میں سب مہنگی چینی کھانے مجبور ہیں جنہیں  چینی 174 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے  پشاور اور اسلام آبادمیں چینی 150 روپے فی کلو دستیاب ہے،  راولپنڈی اور لاہور بھی چینی 150 روپے فی کلو دستیاب ہے،  سرگودھا، ملتان اور گوجرانوالا میں چینی 145 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے،  کراچی اور لاڑکانہ میں چینی فی کلو 140 روپے میں دستیاب ہے۔