چیف جسٹس نے بیرون ملک روانگی پراستثنیٰ نہیں لیا،سپریم کورٹ  کی وضاحت

چیف جسٹس نے بیرون ملک روانگی پراستثنیٰ نہیں لیا،سپریم کورٹ  کی وضاحت
کیپشن: چیف جسٹس نے بیرون ملک روانگی پراستثنیٰ نہیں لیا،سپریم کورٹ  کی وضاحت

ایک نیوز :سپریم کورٹ کے سیکرٹری ہوا بازی کو لکھے خط میں کہاگیا ہے کہ  چیف جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ اور اہلیہ سرینا عیسیٰ نے 16دسمبرکو ترکی روانگی کے وقت ایئرپورٹ پرکسی قسم کا استثنیٰ نہیں لیا۔

خط کے متن کے مطابق  چیف جسٹس فائز عیسی نے ائیر پورٹ پر لگژری لیموزین پر جہاز تک جانے پر انکار کیا۔چیف جسٹس نے وی آئی پی لاوئج کی سہولت لینے سے بھی انکار کیا۔مسز سرینا عیسی نے اے ایس ایف کی خواتین کے مخصوص کمرے جاکر کے تلاشی دی۔مسز سرینا عیسی کی جسمانی تلاشی کی ٹی وی کیمروں سے تصدیق کی جا سکتی ہے۔

سپریم کورٹ نے سیکرٹری ایوی ایشن کو خط لکھ کر نشاندہی کی تھی کہ سابق ججز اور بیگمات کو ائیر پورٹ پر جسمانی تلاشی سے استثنی ہے ۔خط میں لکھا گیا کہ حاضر سروس ججز کی بیگمات کی تلاشی لی جاتی ہے۔رجسٹرا کے خط کی وضاحت کی بجائے ڈی جی اے ایس ایف نے حاضر سروس ججز کی بیگمات کو بھی استثنی دے دیا۔