فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کا تحریری حکم نامہ جاری

Dec 18, 2023 | 18:39 PM

 ایک نیوز :سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل جاری رکھنے کا5صفحا ت پرمشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

 حکمنامے کے مطابق آرمی ایکٹ کی دفعات 2(D)(1) اور ذیلی شقیں 1 اور 2 کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل،آرمی ایکٹ کا سیکشن 59(4) کالعدم قرار دینے کا فیصلہ بھی معطل کیا جاتا ہے۔فوجی عدالتیں ملزمان کا ٹرائل کرسکتی ہیں لیکن حتمی فیصلہ نہیں سنائیں گی۔بنچ کی تشکیل نو اور کارروائی براہ راست دکھانے کی درخواستیں آئندہ سماعت پر سنی جائیں گی۔جسٹس مسرت ہلالی نے حکم امتناع جاری کرنے کی مخالفت کی۔

حکمنامے کے مطابق فوجی عدالتوں میں ٹرائل روکنے کے فیصلے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔فوجی عدالتوں کیخلاف درخواست گزاروں کو نوٹس جاری۔ نوٹس نہ ہونے کے باوجود کچھ فریقین کے وکلاء پیش ہوئے اور تفصیلی فیصلے تک سماعت موخر کرنے کی استدعا کی۔مقدمہ کی مزید سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔

مزیدخبریں