ویب ڈیسک :ٹیلی نار کی فروخت کے بعد ایزی پیسہ کا مستقبل کیا ہوگا ؟ایزی پیسہ کی جانب سے اہم بیان جاری کردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق ایزی پیسہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں صارفین کو یقین دلایا ہے کہ ٹیلی نار کی فروخت کا اثر ایزی پیسہ پر نہیں پڑے گا کیونکہ یہ اس ڈیل کا حصہ ہی نہیں۔
ایزی پیسہ کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا کہ ہم اپنے قابل قدر صارفین کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہمارے آپریشنز بغیر متاثر ہوئے جاری رہیں گے ۔ ایزی پیسہ اس ڈیل کا حصہ نہیں ہے۔ آپ کے ڈپازٹس مکمل طور پر محفوظ ہیں، ٹیلی نار کی فروخت اس پر کسی بھی طرح سے اثر انداز نہیں ہوگی۔
In response to recent news about Telenor Pakistan's sale, we want to assure our valued customers that our operations remain unaffected. Telenor Microfinance Bank (TMB) and its flagship platform, easypaisa is not part of this transaction. Your deposits are completely secure, and…
— easypaisa (@easypaisa) December 17, 2023
ایزی پیسہ کی طرف سے بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور ایزی پیسہ ایک آزادادارہ ہےجوسٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے لائسنس یافتہ ہے ہماری صارفین سے درخواست ہے کہ وہ غیر مصدقہ افواہوں کو نظر انداز کریں ہم پر بھروسہ رکھیں ۔ہم آپ کے اعتماد کی قدرکرتے ہیں ، ہماری سروسز بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کو خرید لیا۔موبائل کمپنی ٹیلی نار پاکستان میں اپنے آپریشنز پی ٹی سی ایل کے سپرد کرچکی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (PTCL) نےممکنہ طور پر ٹیلی نار کمپنی کو 40کروڑ ڈالر میں خریدا ہے ۔ اس ڈیل کو سال 2023 کی بڑی ڈیل قراردیا گیا ہے ۔
پاکستان میں چند سال پہلے پانچ موبائل فون کمپنیاں کام کر رہی تھیں جن میں ٹیلی نار، جاز، یو فون، وارد اور زونگ شامل تھیں تاہم جاز کی جانب سے وارد کی خریداری کے بعد ان کی تعداد چار رہ گئی اور اب پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار کی خریداری اور اسے یوفون کے ساتھ ضم کرنے کے بعد موبائل فون کمپنیوں کی تعداد تین رہ جائے گی۔
ٹیلی نار موبائل فون کمپنی ناروے سے تعلق رکھنے والی کمپنی ہے جس کی پاکستان کے دیہاتی علاقوں میں موبائل فون کال اور ڈیٹا کوریج سب سے زیادہ نمایاں ہے۔کمپنی نے اٹھارہ سال پہلے پاکستان میں بزنس شروع کیا اور اس کے ملک میں صارفین کی تعداد ساڑھے چار کروڑ ہے۔