عام انتخابات،پنجاب میں تقرروتبادلوں پرپابندی عائد

Dec 18, 2023 | 18:16 PM

ایک نیوز :نگران پنجاب حکومت نے آئندہ عام انتخابات کے نتائج  تک تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کردی۔

نگران حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق جب تک  انتخابی امیدواروں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوگا ۔افسران کے تقرر و تبادلے نہیں ہوسکیں گے۔انتہائی ضرور ی تقرر و تبادلوں  کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت لینا ضروری ہوگا۔انتخابی عمل مکمل ہونے تک سرکاری افسران کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ۔سرکاری اساتذہ موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران اپنی مقامی جگہ پر ہی قیام کریں گے ۔سرکاری اساتذہ موسم سرماکی چھٹیوں میں کسی ٹریننگ یا کسی بھی کام کے لئے تیار رہیں گے۔

حکومت پنجاب نے سیکرٹریوں،کمشنرز اور دیگر افسران کو آگاہ کر دیا۔حکومت پنجاب نے الیکشن کمیشن کی ہدایت کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کیا۔

مزیدخبریں