ایک نیوز :سابق صدر آصف زرداری کاکہنا ہے کہ پاکستان نے افغانوں کی 40 سال تک مہمان نوازی کی مگر دوست نہیں بنے، دنیا میں کوئی قوم دوسری قوم کو برداشت نہیں کرتی۔
“بلوچستان کی زمین ایسی ہے کہ اگر محنت کی جائے تو یہ زمین سونا پیدا کرسکتی ہے، بلوچستان پاکستان کو انشاء ﷲ دنیا کا ایک بڑا اور اہم ملک بنائے گا۔”
— PPP Punjab (@PPPPunjabSM1) December 18, 2023
صدر آصف علی زرداری@AAliZardaripic.twitter.com/SKJ9kH6u3l
پاکستان پیپلزپارٹی نے تربت میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جہاں سابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سمیت دیگر اہم شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا تربت میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کا دکھ ہم سمجھتے ہیں۔ ہم اقتدار میں آکر ملکی کی معاشی صورت حال بہتر کریں گے۔آصف زرداری نے کہاکہ بلوچستان میں بہت وسائل ہیں اور آگے بڑھنے کی گنجائش ہے۔اسلام آباد نے بلوچستان کو پاکستان سمجھا ہی نہیں، میں نے بغیر کہے پختونوں کو نام دے کر ان کی شناخت دی، اگر یہ جرم ہے تو مزید جیل کاٹ لیں گے‘۔
سابق صدر کاکہنا تھا کہ ہم نے شہدا کا بیڑا اٹھایا ہے، دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جنہوں نے میری جتنی جیل کاٹی ہو۔ ہمارے ملک میں پہلے ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دی گئی اور پھر بینظیر کو شہید کر دیا گیا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے پارلیمنٹ کو اختیارات منتقل کیے، ہم اب بھی اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کریں گے اور بلوچستان کو تاجکستان کے ذریعے پانی دیں گے۔میں نے چین کے 15 دورے کیے تب کہا جا رہا تھا کہ یہ چائنا کیوں جاتا ہے، آپ کو نظر نہیں آ رہا ہے کہ یہاں گوادر ہے۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کاکہنا تھا کہ جنگ میں قومیں ترقی نہیں کرتیں، سب کچھ پیار اور بھائی چارے سے ہو گا۔ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آتی ہے عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں، اقتدار ہماری مجبوری نہیں بلکہ بھٹو شہید اور بینظیر شہید کا قرض ہے۔