مقبوضہ کشمیرسمیت وفاقی دارلحکومت میں زلزلےکے شدید جھٹکے

Dec 18, 2023 | 15:35 PM

ایک نیوز :مقبوضہ کشمیر کے علاقوں جموں، سری نگر، پونچھ، کشتواڑ،وفاقی دارلحکومت میں زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کئے گئے۔

 نیشنل سیسمولوجی سینٹر نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں ریکٹر اسکیل پر 5.5 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔  کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کا مرکز لداخ کا کرگل علاقہ بتایا جاتا ہے۔ 3:48 بجے زمین لرزا اٹھی۔

دوسری طرف اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ جس کے بعد لوگ کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 140 کلومیٹر زیرزمین ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر کا علاقہ دودا تھا۔ 

بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے 3 بجکر 19 منٹ پر اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں محسوس کیے گئے۔ 

مزیدخبریں