ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت 15فروری تک ملتوی

Dec 18, 2023 | 14:59 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: احتساب عدالت اسلام آباد نےٹھٹھہ واٹر سپلائی کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی۔ 

تفصیلا ت کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کےٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کےوکیل اسد عباسی ایڈووکیٹ،وکلاء صفائی ارشد تبریز، محمد رافع اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔

آصف علی زرداری، عبدالغنی مجید اور مناہک مجید کی حاضری سے استثنی درخواستیں دائر کردی گئی۔

ارشد تبریز نے کہا کہ ایک آصف زرداری منتخب نمائندے ہیں، باقی تمام ملزمان پبلک اور سرکاری ملازم ہیں،اشفاق احمدلغاری پہلے پیش نہیں ہوئے تھے اب آئے ہیں، نقول تقسیم کرنی ہیں۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کو ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ نقول تیار کرلیں اور آئندہ سماعت پر دے دیں۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت15 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔

ملزمان میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابرو،  شامل ہیں،خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید،عبدالندیم بھٹو بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں