ایک نیوز: سابق نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہاکہ میرےلئے اعزاز کی بات ہے۔پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں۔
ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی نے 18ویں ترمیم کے ذریعے بلوچوں کو حقوق دیئے،آصف زرداری کی قیادت میں خطے میں امن کا سورج طلوع ہوگا،نفرت اور قوم پرستی کی سیاست نے ہمیں کچھ نہیں دیا۔
قبل ازیں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اور لاہور کی قیادت کو ملاقات کے لئے طلب کر لیا۔
پنجاب اور لاہور کی قیادت سے ملاقات میں پارٹی کی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔