ایک نیوز: الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کا سلسلہ جاری،اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سانگھڑ کی دو صوبائی اسمبلی پی ایس 41 اور 42 کی حلقہ بندیوں کے خلاف سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔وکیل درخواست گزار بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت پیش ہوئے۔
وکیل درخواست گزار بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے دلائل دیتےہوئے کہا کہ سانگھڑ کی دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں من پسند حلقہ بندیاں کی گئی،سانگھڑ کی حلقہ بندیوں سے پیپلز پارٹی کو فائدہ اور فنگنشنل لیگ کو نقصان پہنچا ہے،استدعا ہے کہ ضلع سانگھڑ کی پرانی حلقہ بندیاں بحال کی جائیں۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے اہم ریمارکس دیئے کہ اگر ہم کوئی آرڈر دیتے تو سوائے کنفیوژن کے اور کیا ہوگا ؟ آپ چاہتے ہیں کہ مجھے بھی توہین عدالت کا نوٹس ہوجائے؟جو ایک mess بنا ہوا ہے اس ختم تو ہونا ہے نہ۔
چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی قانون بتا دیں کہ جس کے تحت ہم الیکشن کمیشن کو اب آرڈر کرسکتے ہیں،میرپور اور بنوں کے صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے متعلق درخواستیں زیر سماعت تھیں۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔