9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاری رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک

Dec 18, 2023 | 13:59 PM

ایک نیوز: نو مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاری رہنماؤں کے شناختی کارڈز بلاک کر دیے گئے ہیں۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بلاک کرنے کی کارروائی پولیس کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔ تمام ملزمان اے ٹی سی میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے۔

حکام نے واضح کیا کہ شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک رہیں گے۔

اٹھارہ اشتہاری ملزمان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، اسلم اقبال، کرامت کھوکھر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور، واثق قیوم عباسی، مسرت جمشید چیمہ، جمشید چیمہ کے شناختی کارڈز بھی بلاک کیے گئے ہیں۔ 

زبیر نیازی، ملک ندیم عباس، غلام محی الدین دیوان کے شناختی کارڈز بھی بلاک  کیے گئے ہیں۔ اشتہاری ملزمان شناختی کارڈ کے ذریعے حاصل ہونے والی تمام سہولیات سے محروم رہیں گے۔

مزیدخبریں