ایک نیوز: کراچی بار کے سالانہ انتخابات میں وکلاء نے سرعام قانون شکنی شروع کردی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں کالے کوٹ میں ملبوس وکلاء کو سرعام ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
کراچی بار کے انتخابات کے نتائج آتے ہی وکلا کی ہلڑ بازی محکمہ داخلہ کے احکامات روند ڈالے۔ خواتین اور مرد وکلاء کیجانب سے شدید ہوائی فائرنگ کے بعد پولیس نے نامعلوم وکلا کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-12-18/news-1702888291-5095.mp4
پولیس کے مطابق ایف آئی آر زیر دفعہ 147، 148، 149 اور 337 کے تحت درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر ایس ایچ او سٹی کورٹ ارشاد حسین تنیو کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ کراچی بار کے انتخابات اور سیکیورٹی کے حوالے سے باہر سے بھی نفری آئی ہوئی تھی۔ میں نفری چیک کر رہا تھا کہ رات بارہ بجے کے قریب انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوا۔ اس دوران خواتین سمیت 15 سے 20 وکلاء نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-12-18/news-1702888291-4985.mp4
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ میں موقع پر پہنچا تو وکلاء کا رش لگا ہوا تھا۔ فائرنگ کرنے والوں سے متعلق معلومات لیں لیکن کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ وکلاء کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔ واقعہ کے حوالے سے اعلی افسران کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-12-18/news-1702888291-4723.mp4
تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہوائی فائرنگ کرنے والے وکلا کے چہرے واضح ہونے کے باوجود کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق وائرل ویڈیو کے ذریعے ہوائی فائرنگ کرنے والے وکلاء کی تلاش جاری ہے۔