ایک نیوز: تحریک انصاف نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ گزشتہ روز آن لائن جلسے کے انعقاد کیا جوکہ پی ٹی آئی رہنما ؤں اور کارکنوں کے مطابق کامیاب ترین رہا لیکن اس موقع پر ملک بھر میں سوشل میڈیا ویب ساٹئس ڈاؤن رہیں جس پر پی ٹی اے کی جانب سے تحقیقات کا اعلان بھی سامنے آیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ورچوئل جلسےمیں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کا ماضی میں عام انتخابات سےمتعلق اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ریکارڈ کروایا گیا پیغام بھی چلایا گیا۔ عمران خان کا یہ پیغام 22 جولائی 2023 کو اقتدار سے الگ ہونے کے بعد ریکارڈ کیا گیا۔
عمران خان نے ریکارڈ پیغام میں اوورسیز پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرےبیرون ملک پاکستانیوں ،الیکشن آگیا ہے،ہمیں آپ کے فنڈز کی ضرورت ہے،جس طرح ماضی میں آپ نے میری مدد کی اور تحریک انصاف کو فنڈ کیا،آپ کی فنڈ کی وجہ سے بڑا الیکشن لڑ سکے اور اقتدار میں آئے،آج پھر ہمیں آپ کے فنڈز کی ضرورت ہے،آپ اپنے فنڈز دیں تاکہ ہم الیکشن بھر پور طریقے سے لڑ سکیں ۔
Founding Chairman PTI Imran Khan’s pre-recorded message for overseas Pakistanis regarding fundraising for election campaigns. ️
— PTI (@PTIofficial) December 18, 2023
Donate here: https://t.co/8Noz6VjX0Q pic.twitter.com/sn4XPcM2Az
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے آن لائن جلسے کا انعقاد کیا جس سے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے خطاب بھی کیا ۔ پی ٹی آئی کے ورچوئل جلسے کی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو کوریج کی گئی ۔جبران الیاس نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو لیڈ کیا۔ورچوئل جلسے سے رئوف حسن ،زلفی بخاری، زرتاج گل ،شہباز گل، مومنہ نیازی ، تیمور جھگڑا ،کنول شوزب،سفیہ الٰہی، حافظ فرحت عباس، مینا خان آفریدی و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔شکاگو، کینیڈا،اوہائیو،نیوجرسی ،واشنگٹن، یوکے ،ا سپین ،ا سکاٹ لینڈ و دیگرجگہوں سے پارٹی کی قیادت ورچوئل جلسے میں شریک ہوئی ۔