ایک نیوز: لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ کرپشن کیس میں سابق پرنسپل سیکریٹری وزیرِ اعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانولا میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کی۔
محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔