ایک نیوز: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔